اتوار، 25 اکتوبر 2026
بریکنگ

​سید امتیاز الحق بخاری سے PJU وفد کی ملاقات و عیادت؛ اسلم محمود دہلوی و دیگر رہنماؤں کی شرکت

سندھ 25th Oct 2026 2 مناظر
​سید امتیاز الحق بخاری سے PJU وفد کی ملاقات و عیادت؛ اسلم محمود دہلوی و دیگر رہنماؤں کی شرکت
​کراچی (وسیم قریشی) پاکستان جرنلسٹ یونٹی (PJU) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی کے معروف بزنس مین، ممتاز سماجی رہنما اور ہردلعزیز شخصیت سید امتیاز الحق بخاری سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی اور ان کی مزاج پرسی و عیادت کی۔ ​وفد کی قیادت PJU کے مرکزی چیئرمین سید تحسین کمال نے کی، جبکہ وفد میں مرکزی صدر اسرار رحیمی، صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر اسلم محمود دہلوی، نائب صدر کراچی امجد قریشی، جنرل سیکرٹری کراچی سلیم اللہ، سینئر رہنما عبد الکریم اور جنید احمد سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ​نهایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وفد نے سید امتیاز الحق بخاری کی شہرِ قائد کے لیے گراں قدر سماجی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر PJU کے رہنماؤں نے محبت و احترام کے اظہار کے طور پر سید امتیاز الحق بخاری کو سندھ کی روایتی ثقاقتی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ ​گفتگو کرتے ہوئے سید امتیاز الحق بخاری نے فرمایا: ​"صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ پاکستان جرنلسٹ یونٹی جس خلوص اور جذبے کے ساتھ صحافیوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے، وہ انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ میں اس تنظیم کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور ان شاء اللہ یہ تعلق ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ میں ہر مشکل گھڑی میں اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ ہوں۔" ​مرکزی چیئرمین سید تحسین کمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ PJU کا بنيادی مقصد صحافی برادری میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا اور ان کے پیشہ ورانہ مسائل کا حل نکالنا ہے۔ انہوں نے سید امتیاز الحق بخاری جیسی قدآور اور مخلص شخصیت کی سرپرستی کو تنظیم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ ​ملاقات کے اختتام پر وفد نے سید امتیاز الحق بخاری کی کامل و عاجل صحت یابی اور درازیِ عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ PJU کراچی سمیت ملک بھر میں صحافی برادری کی موثر آواز بن کر اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ