میر رضا کی موت خودکشی تھی یا قتل؟ عدالتی کمیشن کی رپورٹ جاری
کراچی (ویب ڈیسک) عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں میر رضا کی موت کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ میں پولیس کی تفتیش کے دوران سنگین غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں کوتاہیاں ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شواہد ضائع کیے جانے کے خدشے کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔