منگل، 20 اکتوبر 2026
بریکنگ

اختلافِ رائے جرم نہیں، سید زین شاہ کے خلاف سیاسی انتقام کی مذمت کرتا ہوں: ذوالفقار بھٹو جونیئر

تازہ ترین 20th Oct 2026 22 مناظر
اختلافِ رائے جرم نہیں، سید زین شاہ کے خلاف سیاسی انتقام کی مذمت کرتا ہوں: ذوالفقار بھٹو جونیئر
کراچی (ویب ڈیسک) ذوالفقار بھٹو جونیئر نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے مرکزی صدر سید زین شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافِ رائے رکھنا کوئی جرم نہیں۔ جاری کردہ بیان میں ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو ایسے لوگوں کو ڈرانے، دھمکانے یا دباؤ میں لانے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے جو اپنے اصولوں پر قائم ہیں اور عوام کے حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن بدنامی سے متعلق شکایت کی تحقیقات کے سلسلے میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے صدر سید زین شاہ کو طلب کیا ہے۔ این سی سی آئی اے کراچی کی جانب سے سید زین شاہ کو 22 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس یو پی نے فیصلہ کیا ہے کہ سید
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ