جمعہ، 27 نومبر 2026
بریکنگ

بلاول کو ریفرنڈم سے نہیں ڈرنا چاہیے، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟ عطا تارڑ

تازہ ترین 27th Nov 2026 3 مناظر
بلاول کو ریفرنڈم سے نہیں ڈرنا چاہیے، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟ عطا تارڑ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج کل زیادہ غصے کا اظہار کر رہے ہیں، انہیں ریفرنڈم سے نہیں ڈرنا چاہیے، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں تو انہیں عدالت میں قانونی دلائل دینے چاہئیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے اختلافات ضرور ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تعلقات ختم ہو گئے ہیں۔ صوبوں سے متعلق معاملہ پارلیمنٹ میں آیا تو پاکستان تحریک انصاف سے بھی رائے لی جا سکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا تارڑ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا احتجاج کوئی بڑی بات نہیں، معمولی ٹریفک جام ہوتے رہتے ہیں، جبکہ ان کی جماعت کے لوگ بھی انہیں سمجھا رہے ہیں، لیکن وہ تصادم چاہتے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں یا افغانستان اور طالبان کے ساتھ۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا کی جماعت عسکری تنظیم جیسا رویہ اختیار کر رہی ہے، انہیں ایک قدم پیچھے ہٹ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر راستے بند نہ کیے جائیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ مشرف کا ایل ایف او منظور کروانے والے مولانا فضل الرحمان آج جمہوری حکومت کے ریفرنڈم کو غلط قرار دے رہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ