غزہ (ویب ڈیسک) – غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلو جاری ہے، جہاں تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 59 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فورسز نہ صرف عام علاقوں پر بمباری کر رہی ہیں بلکہ خوراک کی تلاش میں نکلنے والے بھوکے فلسطینیوں اور راشن تقسیم کے مراکز کے باہر جمع ہونے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 59 تک جا پہنچی ہے، جن میں 17 افراد وہ تھے جو کھانے کی تلاش میں گھروں سے نکلے تھے اور راشن مراکز کے باہر قطاروں میں کھڑے تھے۔
0 تبصرے