کراچی (ویب ڈیسک) – پاکستانی اداکارہ عنايا خان نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں لمبے قد، سادہ طبیعت اور کم بولنے والے مرد زیادہ پسند آتے ہیں، جبکہ حد سے زیادہ باتونی مرد انہیں بالکل نہیں بھاتے۔
ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے عنايا خان نے بتایا کہ ان کی افغان کرکٹر راشد خان سے اسنیپ چیٹ پر وقتاً فوقتاً بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
اداکارہ کے مطابق، "میری اور راشد خان کی پہلی ملاقات اسنیپ چیٹ پر ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی۔ اس کے بعد ہمارا رابطہ برقرار رہا۔ جب اس نے میری تصاویر دیکھیں تو سمجھ گیا کہ میں اداکارہ ہوں، اور اسی سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔"
عنايا نے وضاحت کی کہ ان دونوں کے درمیان صرف دوستانہ تعلق ہے کیونکہ راشد خان پہلے ہی شادی شدہ ہیں۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے مزید بتایا، "راشد خان اکثر میرے شوٹس کے بارے میں پوچھتا ہے، اور جب بھی وہ پاکستان یا بھارت کے خلاف اچھی پرفارمنس دیتا ہے تو میں اسے مبارکباد اور سراہنے والا پیغام ضرور بھیجتی ہوں۔"
عنايا خان نے اپنی پسند کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے سنجیدہ، کم گو اور لمبے قد والے مرد زیادہ پرکشش ہوتے ہیں، جبکہ حد سے زیادہ بولنے والے یا شوخ مرد ان کی ترجیح نہیں۔
0 تبصرے