بینکاک (ویب ڈیسک) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں بھارتی مخالف ایسورن کو شکست دے دی۔
بینکاک میں ہونے والے ویلٹر ویٹ فائٹ میں عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا۔
مقابلے کی شروعات عثمان وزیر نے جارحانہ انداز میں کی اور اپنے حملوں سے مخالف کو کسی بھی موقع پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
عثمان وزیر کے ٹھونسے برداشت نہ کرتے ہوئے بھارتی باکسر پہلے ہی راؤنڈ میں صرف ایک منٹ 41 سیکنڈ تک رنگ میں رہ سکا اور ناک آؤٹ ہو گیا۔
عثمان وزیر کی یہ 17ویں انٹرنیشنل فائٹ تھی، اور وہ ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔
0 تبصرے