جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے پی ایس 122 میں 78واں جشن آزادی خصوصی تقریب میں منایا گیا

جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے پی ایس 122 میں 78واں جشن آزادی خصوصی تقریب میں منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھارت کو جنگ میں شکست دینا قومی فخر کا باعث ہے اور اس سے قوم میں جوش اور ولولہ بڑھا ہے۔قوم کا اتحاد، پاک فوج کی مضبوطی اور عوام کی اپنے وطن سے محبت ہی پاکستانی افواج کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمہوری وطن پارٹی کراچی کے صدر اور پارلیمانی سیکریٹری سید ارتفاءشاہ نے نارتھ کراچی پی ایس 122 میں14 اگست کو”78 ویںجشن آزادی“ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کوبھارت کے خلاف جنگ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ہمیں وطن عزیز پاکستان کی پاک فوج پر فخر ہے جو پاکستان کی دفاع میں سب سے آگے ہوتے ہیںاور میںایک بار پھر ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا یقین دلاتا ہوں ساتھ ساتھ تمام پاکستانیوں سے اپیل بھی کرتا ہوں کہ وہ دفاعِ وطن کے اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں۔سید ارتفاءشاہ نے مزید کہا کہ 14 اگست نہ صرف آزادی کا دن ہے بلکہ یہ قومی جذبے، اتحاد اور قربانیوں کے دن کی یاد دہانی بھی ہے۔پی ایس 122 کے جنرل سیکریٹری ملک سعید حسین نے بھی تقریب کے انتظامات اور جمہوری وطن پارٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے اس بابرکت موقع پر قوم کو متحد ہو کر وطن کی حفاظت کا روشن پیغام دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے شرکاءکاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر جمہوری وطن پارٹی کے صدر اور پارلیمانی سیکریٹری سید ارتفاءشاہ نے کیک کاٹ کر شرکاءسے اظہار تشکر کیا۔