حکومتی سطح پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جاۓ، فنکار برادری کا اپیل
کراچی(وسیم قریشی)معروف کامیڈین اسلام شاہ ان دنوں شدید علالت کا شکار ہیں گزشتہ روز ان پر فالج کا حملہ ہوا ہے ان کے اہل خانہ کی جانب سےعوام سے ان کے لیے دعا صحت کی درخواست کی گئی جب کہ فنکار برادری کی جانب سےاپیل کی گئی ہے کہ اسلام شاہ کو علاج معالجے کی سرکاری سطح پر سہولت فراہم کی جاۓ واضع رہے کہ اسلام شاہ گزشتہ پانچ سالوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اپنی مدد کے تحت علاج معالجہ کررہے ہیں سرکاری اور نجی سطح پر ان کی کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی گئی ہے جس کے باعث وہ مالی پریشانی کا شکار ہیں اسلام شاہ ایک اچھے کامیڈین کے طور پر جانے جاتے ہیں لوگوں میں اپنی کردار نگاری کی بدولت برسہا برس سے خوشیان تقسیم کرتے آرہے تھے تاہم گزشتہ پانچ پرسوں سے بیماری کی باعث وہ پرفارم کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے وہ مالی طور پر ان دنوں پریشان ہیں اور حکومتی سطح پر مالی امداد کے منتظر ہیں
0 تبصرے