اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمائیوں دلاور نےکی
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 10 مئی کو طلب کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمائیوں دلاور نےکی۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر درخواست دائر کی ہے، درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190 اے کے تحت دائر کی گئی، سیشن عدالت توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت نہیں کرسکتی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکا شکایت کرنا الیکشن ایکٹ سیکشن 190 کی خلاف وزری ہے، مجسٹریٹ کیس نہ سنےلیکن اس کے پاس کیس جانےکے بعد سیشن عدالت جانا چاہیے، الیکشن ایکٹ کے تحت شکایت براہ راست آئےتوسیشن جج سماعت ملتوی تک نہیں کر سکتا۔
وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیشن عدالت کو تین ماہ کے اندر کرپٹ پریکٹس کا فیصلہ کرنے کا حکم ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی ڈائریکشن دی، الیکشن ایکٹ190کے تحت فوجداری کارروائی کی شکایت فائل کرنا غیر قانونی نہیں، شکایت دائر کی گئی اور توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوتی رہی، دونوں درخواستیں کیس کو تاخیر کا شکار بنانے کے لیے ہیں۔
0 تبصرے