مراکش کے ساحلی شہر آسفی میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
مراکش کے بحرِ اوقیانوس کے ساحل پر واقع شہر آسفی میں اتوار کے روز صرف ایک گھنٹے تک ہونے والی طوفانی بارش نے شدید تباہی مچا دی۔ موسلا دھار بارش کے باعث سیلابی پانی اچانک شہر میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں مختلف حادثات پیش آئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بارش اور سیلاب سے جڑے واقعات میں کم از کم 37 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔ شدید بارش کے بعد دارالحکومت رباط سے تقریباً 330 کلومیٹر دور واقع آسفی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ مراکش میں اس نوعیت کی شدید بارش اور سیلاب غیر معمولی ہیں اور موجودہ موسمی حالات معمول سے ہٹ کر ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
0 تبصرے