جب سامنے والے نے ہاں میں جواب دیا تب میں نے منع کردیا
بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی سابقہ تمام گرل فرینڈ اچھی تھیں لیکن غلطی انہی کی تھی، یہی وجہ ہے کہ وہ 57 سال کی عمر تک بھی غیر شادی شدہ ہیں۔
سلمان خان سے بھارتی ٹی وی شو میں شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں سلمان خان نے بتایا کہ جب اوپر والا چاہے گا لیکن ایک بیوی ہونی چاہیے تھی۔
سلمان خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شادی کیلئے دو لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے، پہلی دفعہ میں شادی نہیں ہوئی، جب میں نے شادی کیلئے ہامی بھری تو سامنے سے انکار میں جواب آیا اور جب سامنے والے نے ہاں میں جواب دیا تب میں نے منع کردیا اور اب دونوں جگہوں سے نہ میں ہی جواب ہے اگر ہاں ہوگا تو شادی ہوجائے گی۔
0 تبصرے