تہران (ویب ڈیسک): ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کی بات چیت کا شیڈول طے نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی تکنیکی وفد اس ہفتے دوحہ کا دورہ کرے گا، تاہم اس کا امریکی حکام کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
ترجمان کے مطابق ایران ابھی تک کسی حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کے آغاز تک نہیں پہنچا، کیونکہ اس سے پہلے مفاہمتی یادداشت کی بعض اہم شقوں پر عمل درآمد ضروری ہے، جو اس وقت ایران کی اولین ترجیح ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے اور اسی درخواست پر ملاقات دوحہ میں ہوگی۔
بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران کے ساتھ متوقع اجلاس میں شرکت کریں گے۔
0 تبصرے