کراچی کے تمام زبان بولنے والے متحد ہوتے ہیں تو سب سے زیادہ لرزہ وڈیروں اور جاگیرداروں کو ہوتا یے
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ پر جعلی اور فراڈ مردم شماری نامنظور مارچ سے خطاب کرتے هوئے کها که آج کا مارچ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کا ترجمان ہے، اہلیان کراچی نے حق اور سچ کی آواز کو بلند کیا ہے، آج کا نمائندہ مارچ میں تمام زبان بولنے والے شہری موجود ہیں۔کراچی کے تمام زبان بولنے والے متحد ہوتے ہیں تو سب سے زیادہ لرزہ وڈیروں اور جاگیرداروں کو ہوتا یے۔جب ان کی جاگیرداری اور وڈیرہ شاہی حکومت جانے لگتی ہے تو یہ تقسیم کرنے والے نعرے کے کر آتے ہیں شہری اور دیہی وڈیرے سن لیں کہ کراچی کے عوام اپنا حق ضرور حاصل کریں گے۔وفاقی حکومت نے مردم شماری کی مدت میں 15 دن کی مزید توسیع کی ہے۔
0 تبصرے