آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے: مريم نواز

وفاقی کابینہ کی جانب سے الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے

آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے: مريم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے، سوشل میڈیا پر جاری ايک بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، مریم نواز نے مزید لکھا کہ 2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے، اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے۔