ابرار الحق نے کہا عمران خان جیل سے رہائی کے بعد ان سے رابطہ کریں تو وہ پاکستان کے لیے ضرور کام کریں گے
لاہور (ویب ڈیسک) گلوکار و سماجی رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان جیل سے رہائی کے بعد ان سے رابطہ کریں تو وہ پاکستان کے لیے ضرور کام کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ابرارالحق کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاست سے توبہ کر لی ہے، کیونکہ ملک میں سیاست نہیں، لیکن جب دوبارہ سیاست شروع ہو گی تو اپنے فیصلے پر غور کریں گے۔
ابرار الحق نے کالم نگار حسن نثار کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حسن نثار نے کہا تھا کہ ’’اگر میں ہوسکا تو جولائی میں بچوں کی پیدائش پر پابندی لگا دوں گا‘‘۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کا تعلق جولائی میں پیدا ہونے والے حساس لوگوں سے ہے جو دوسروں کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں اور اپنے لیے مسائل پیدا کرتے ہیں۔
0 تبصرے