سندھ زرعی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا طلبہ کو خصوصی ضمنی امتحانات کا موقع دینے کا فیصلہ

پروگرامز کے طلبہ جنہوں نے زیادہ سے زیادہ دو سمسٹرز یا سات مضامین میں ناکامی کا سامنا کیا ہے

سندھ زرعی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا طلبہ کو خصوصی ضمنی امتحانات کا موقع دینے کا فیصلہ

ٹنڈوجام(پریس رلیز) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی اکیڈمک کونسل 81ویں اجلاس میں بیچ ٹوکے 15 سے آگے کے طلبہ کے لیے خصوصی ضمنی امتحانات کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ٹوکے 15، ٹوکے 16، ٹوکے 17، ٹوکے 18، اور ٹوکے 19 کے بی ایس سی (زراعت) آنرز، بی ای (ایگری)، بی ایس آئی ٹی، بی ایس سی (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) اور ڈی وی ایم پروگرامز کے طلبہ جنہوں نے زیادہ سے زیادہ دو سمسٹرز یا سات مضامین میں ناکامی کا سامنا کیا ہے، انہیں یہ موقع دیا جا رہا ہے۔ اکیڈمک کونسل کی منظور شدہ قرارداد کے مطابق، وہ طلبہ جو کسی سمسٹر میں غیر حاضر رہے یا جن کا سی جی پی اے کم رہا، ان کے لیے خصوصی امتحانات کا انتظام کیا گیا ہے۔ جبکہ ایسے طلبہ جنہوں نے مکمل سمسٹرز میں غیر حاضری کی یا اہل قرار نہیں پائے، انہیں فی سیمسیٹر کے حساب سے مقررہ کردہ فیس جمع کروا کر دوبارہ رجسٹریشن کروانی ہوگی۔ اس کے علاوہ، وہ طلبہ جو امتحان میں شریک تو ہوئے لیکن کلیئر نہیں کر پائے، یا اپنا سی جی پی اے بہتر کرنا چاہتے ہیں، وہ سات مضامین تک کے خصوصی ضمنی امتحانات دے سکتے ہیں۔ ہر مضمون کے لیے مقرر کردہ خصوصی فیس ادا کرنی ہوگی۔