شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بہادری، عزم اور وطن سے محبت آج بھی باعثِ تحریک ہے: بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی سالگرہ پر پیغام

شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بہادری، عزم اور وطن سے محبت آج بھی باعثِ تحریک ہے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پيش کرتے هوئے کها هے که شہید میر مرتضیٰ بھٹو ایک بہادر رہنما اور جمہوریت پسند تھے، شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے جمہوریت، انصاف اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی شہید میر مرتضیٰ بھٹو زندگی بھر اپنےاصولوں پر ڈٹے رہے، شہید میر مرتضیٰ بھٹو کا مساوات اور سماجی انصاف کے لیے غیر متزلزل عزم مشعلِ راہ ہے، شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی زندگی بھٹو خاندان کی عوام کے لیے دی گئی قربانیوں کا مظہر ہے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی جدوجہد ہمیں بہادری، مزاحمت اور ثابت قدمی کی وہ قدریں یاد دلاتی ہے جو بھٹو خاندان کا خاصا ہے، شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بہادری، عزم اور وطن سے محبت آج بھی باعثِ تحریک ہے، قوم اور جیالے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی یاد کو زندہ رکھیں اور جمہوریت، انصاف اور انسانی وقار کے لیے جدوجہد جاری رکھیں: بلاول بھٹو زرداری