رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے

سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی بلوچستان کے نامور شخصیت سابق گورنر و وزیراعلی بلوچستان شہید نواب محمد اکبر بگٹی کے داماد تھے

رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے

بختیارآباد: رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی مختصر علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے سردار میر سرفراز چاکر خان ڈومکی موجودہ حکومت میں بطور صوبائی وزیر بلدیات تھے۔ سردار سرفراز خان ڈومکی مختلف ادوار میں حکومت اور اپوزیشن کا حصہ رہے ہیں اور ایس اینڈ جی,اے,ڈی سمیت دیگر محکموں کے صوبائی وزیر رہے ہیں۔ 2024 کے الیکشن میں سردار میر سرفراز چاکر خان ڈومکی سبی کم لہڑی پی بی 08 کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھاری اکثریت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔* سابق صوبائی وزیر مرحوم سردار چاکر خان ڈومکی کی 2007 میں وفات کے بعد سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کو اقوام ڈومکی قبیلے کا سردار منتخب کیا گیا تھا۔ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی بلوچستان کے نامور شخصیت سابق گورنر و وزیراعلی بلوچستان شہید نواب محمد اکبر بگٹی کے داماد تھے۔