ہمارے پیارے نبی ﷺ نے اپنے نور سے دنیا کو منور کیا ہمارے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ ہم اللہ پاک کے محبوب بندے حضرت محمد ﷺ کے امتی ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ کو تمام جہانوں کےلئے رحمتہ للعالمین بنا کر دنیا میں بھیجا یہ بات کے ایچ اے بزنس انٹرنیشنل ریلیشنز اور کفیل گروپ کے سی ای او،پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی انوائر منٹ،کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین سفارتی امور اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پردنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے اپنے نور سے دنیا کو منور کیا ہمارے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ ہم اللہ پاک کے محبوب بندے حضرت محمد ﷺ کے امتی ہیں کفیل حسین نے کہا کہ آج کے دن پوری امہ مسلمہ کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے پیارے نبی کی سنتوں پر عمل پیرا ہو کر دنیا کر امن کا گہوارہ بنائیں گے کیونکہ دین اسلام امن و سلامتی کا دین ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کے لئے سیرت پیغمبر ختمی المرتبت سے استفادہ کرے کیونکہ آپ ﷺ سیرت طیبہ مسلمانوں کےلئے مشعل راہ ہے کفیل حسین نے کہا کہ نبی کی پیدائش،وفات، بچن، جوانی اور آپ کا بڑھاپا، اقوال وافعال، عبادت، اخلاق، رہن سہن غرض یہ کہ حیات طیبہ کے ہر موڑ اور ہر گوشہ کا نام سیرت ہے جس پر عمل سے دنیا و آخرت میں کامیابی ہی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے ایک لاکھ 24 ہزار نبی دنیا میں انسانی کی رہنمائی کے لئے بھیجے لیکن اپنے محبوب نبی پر یہ سلسلہ ختم کر دیا آپ کی تعلیمات رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے ہدایت کا سر چشمہ ہے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں تا کہ دنیا میں امن قائم ہوسکے کفیل حسین نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی کے موقع پر ہمیں اپنے گھروں اور گلی محلوں کو برقی قمقم سے سجا کر بھر پور جوش و جذبے سے یہ دن منایا کر اپنے پیارے نبی سے والہانہ محبت کا اظہار کرنا چاہئے.
0 تبصرے