بلوچ علیحدگی پسند کارروائی کرکے ذمہ داری قبول کرتے ہیں، ریاست کیوں نہیں؟ اختر مینگل

ووٹ کی ضرورت پڑنے پر کندھے پر بٹھا لیتے ہیں اور ضرورت پوری ہونے پر پہچاننے سے انکار کر دیتے ہیں

بلوچ علیحدگی پسند کارروائی کرکے ذمہ داری قبول کرتے ہیں، ریاست کیوں نہیں؟ اختر مینگل

کوئٹہ(م ڈ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ون یونٹ کا نظام آج بھی رائج ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہو یا مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا مسئلہ تمام حکومتوں کے سامنے رکھتی ہیں، ووٹ کی ضرورت پڑنے پر کندھے پر بٹھا لیتے ہیں اور ضرورت پوری ہونے پر پہچاننے سے انکار کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچ علیحدگی پسند بلوچستان میں کچھ کرتے ہیں تو اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن کیا ریاست نے کبھی ذمہ داری قبول کی ہے؟ توتک کے واقعے میں ڈیتھ اسکواڈ نے لوگوں کو قتل کرکے اجتماعی قبر میں دفن کردیا کیا حکومت نے کبھی اس کی اطلاع دینے کی کوشش کی؟ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام ہم سے زیادہ محب وطن ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے کی تحریک شروع کی، لیکن بنگلہ دیش کی علیحدگی کے ذمہ دار وہی سیاستدان اور ادارے ہیں جو ملک کے تحفظ کے لیے جا رہے ہیں۔