کوئی شک نہیں کہ بنگلہ دیشی ٹیم اچھی کھیلی: جیسن گلیسپی

کوئی شک نہیں کہ بنگلہ دیشی ٹیم اچھی کھیلی: جیسن گلیسپی

کوئی شک نہیں کہ بنگلہ دیشی ٹیم اچھی کھیلی: جیسن گلیسپی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بنگلہ دیش نے سیریز میں اچھا کھیلا ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے بارے میں بات کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ کنڈیشنز اور پچ کو دیکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے بولنگ کمبی نیشن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ بنگلہ دیش نے سیریز کے دوران اچھا کھیلا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کچھ چیزوں پر کام کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ فاسٹ بولرز مکمل فٹ ہوں اور پرفارم کریں۔ جیسن گلیسپی نے کہا کہ شاہین آفریدی تینوں فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں۔ ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ مخصوص کھلاڑیوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے اچھی باؤلنگ نہیں کی، ہم بہتر بولنگ کر سکتے ہیں، اس میں کوئی سوال نہیں کہ بنگلہ دیش نے اچھی کرکٹ کھیلی۔