شان مسعود نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قوم سے معافی مانگ لی

شان مسعود نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قوم سے معافی مانگ لی

شان مسعود نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قوم سے معافی مانگ لی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں سیریز میں تاریخی شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بنگلہ دیش نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا، یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ پاکستان کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ پاکستان نے سیریز میں بہت غلطیاں کیں اور بنگلہ دیش نے ہم سے زیادہ نظم و ضبط کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ مستقبل کی حکمت عملی اور ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، آپ کو لوگوں کو موقع دینا ہوگا، مجھے لگتا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شکست پر کافی مایوسی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز اور بلے بازوں کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے۔