جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس
جدہ (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالی لینڈ، صومالیہ کا غیر متنازع اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے، کوئی بھی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو تبدیل کرنے کا نہ قانونی اور نہ ہی اخلاقی حق رکھتی ہے۔
جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات صومالیہ کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں پر براہِ راست حملہ ہیں۔ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان اسرائیل کی غیر قانونی اور غیر حقیقی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے، جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات ہارن آف افریقہ اور بحیرۂ احمر میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان نے او آئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی اقدامات کو مشترکہ بیان میں مسترد کیا ہے اور ہم صومالیہ کی ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
0 تبصرے