ملک میں غیر اعلانیہ مدت کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی تقرری کی تفصیلات متعلقہ حکام سے طے کی جائیں گی جب کہ فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر اعلانیہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم کی سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
0 تبصرے