ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ طلبہ کا مستقبل تابناک بنانے کےلئے پر عظم ہے: ڈاکٹر محبوب حسن نظامی

ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ طلبہ کا مستقبل تابناک بنانے کےلئے پر عظم ہے: ڈاکٹر محبوب حسن نظامی

ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ طلبہ کا مستقبل تابناک بنانے کےلئے پر عظم ہے: ڈاکٹر محبوب حسن نظامی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ طلبہ کا مستقبل تابناک بنانے کےلئے پر عظم ہے یہ بات نظامی آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سید محبوب حسن نظامی نے ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ گلستان جوہر بلاک 6کے دورے کے موقع پر کہی اس موقع پر ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ولی مغنی اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر سید محبوب حسن نظامی نے کہا کہ ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی ایویشن مینجمنٹ کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے والے منفرد ادارہ ہے جہاں پچھلے دو سالوں سے بہترین تعلیمی پروگرام دی ایوٹرز کے تحت 6 گریڈ سے O لیول تک کے طلبہ کو ایویشن مینجمنٹ کی خصوصی تعلیم و تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے جو قابل ستائش ہے اس موقع پر ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ولی مغنی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ او لیول کے بعد طلبہ کے لئے دوسالہ کورس ڈپلو مہ ایویشن بزنس مینجمنٹ بھی اس ادارے کا ایک خاص پروگرام ہے جو پاکستان کی ایویشن انڈسٹری کےلئے ہنر مند افرادی قوت مہیا کرنے کا ایک شاندار ذریعہ ہے جبکہ ورچرل رئیلٹی فلائنگ کے مکمل سیٹ اپ کے ذریعے طلبہ کو لرن اینڈ فن کے ماحول میں تربیت کا انتظام موجود ہے انہوں نے کہا کہ ایویشن انڈسٹری میں کیئریر بنانے کے لئے ایویشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا ادارہ ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے جہاں اعلیٰ تربیت یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں اور بہترین سہولیات کیسا نوجوانوں کی مثبت گرومنگ کا ضامن ہے.