سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے اوسطاً 260 نئے کیسز سامنے آنے کا انکشاف
کراچی: سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے اوسطاً 260 نئے کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک ایچ آئی وی کے 1300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں 10 سے 15 فیصد بچے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ایچ آئی وی کے زیادہ کیسز لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے رپورٹ ہوئے۔
حکام کے مطابق جنوری میں ایچ آئی وی کے 257 اور فروری میں 256، مارچ میں 258 اور اپریل میں 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں ایچ آئی وی کے 293 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
0 تبصرے