حکومتی پالیسی پر پورا اترنے والے کسانوں کو سبسڈی دینے پر غور

حکومتی پالیسی پر پورا اترنے والے کسانوں کو سبسڈی دینے پر غور

حکومتی پالیسی پر پورا اترنے والے کسانوں کو سبسڈی دینے پر غور

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 100 روپے سبسڈی دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس اگلے سیزن تک 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے اور کاشتکاروں کے پاس جو گندم ہے وہ بارشوں کے باعث بھیگی ہوئی ہے اس لیے بھیگی ہوئی گندم کو ذخیرہ کرنا ممکن نہیں۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب کاشتکاروں کو فی کس سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ حکومت نے بین الصوبائی گندم چرانے پر عائد پابندی بھی ختم کردی ہے، پابندی کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔