جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے دنیا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، راؤ عبدالرحمن

جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے دنیا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، راؤ عبدالرحمن

جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے دنیا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، راؤ عبدالرحمن

کراچی (وسیم قریشی)بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، بہترین تعلیم و تربیت سے یہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، دی اسمارٹ اکیڈمی اینڈ کالج ایک عرصے سے نسل نوکو جدید معیاری تعلیم کے ساتھ نہ صرف دینی اقدارسے روشناس کروارہاہے بلکہ بچوں کی کردار سازی میں کردارادا کر رہا ہے، ننھے منے بچوں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے کشمیر سے فلسطین تک عالمگیر پیغام دیا ہے۔ بچوں نے شاندار پرفارمنس پیش کرکے بتادیاہے کہ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے دنیا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہاردی اسمارٹ اکیڈمی الغازی کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم اسنادوانعامات سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرراؤعبدالرحمن، ڈی ایس پی جاویدخان یوسف زئی، ایس ایچ اومنگھوپیر انعام جونیجو، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم،جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی، مفتی محمد حفیظ اللہ ہادیہ،حافظ محمداکرم،ڈاکٹرایوب عباسی، شفیق احمدعباسی،پروفیسر ڈاکٹرضیاء الرحمن،یوسی چیئرمین ڈاکٹرخالد محمود،میڈم شہناز الہدیٰ، حنیف جدون،علامہ عنایت اللہ سیالوی، مفتی فضیل رضا، عمران خالق، صدیق ملک، خینس صدیقی، غلام مصطفی صابر، امتیازانور،مجیب الرحمن شامی،قاری صہیب تبسم،جماعت اسلامی کے انتصاراحمدغوری،انجمن اتحاد عباسیہ کے عامر عباسی، رئیس عباسی، مختاراجمیری، جمیل اختر، مہربان علی خان، اسدعلی، مولوی بقاء الرحمن، زاہد حمید، عبدالستارنعمانی،ولید رضاشہیدی،میڈم سمیراامتیازودیگر نے کیا۔ میزبان راؤ عبدالرحمن نے کہا کہ بچوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم کے ساتھ فہم القران کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے ہم نصابی سرگرمیاں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور ان کے والدین کوا سٹوڈنٹ اور پیرنٹ پورٹل کے ذریعے ادارے کے ساتھ منسلک کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا سکول میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ہماری چار برانچز ہیں جن میں 1100 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں،شاندار رزلٹ قابل اور باصلاحیت اساتذہ کی کاوشوں کا ثمر ہے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے دی اسمارٹ اکیڈمی کی تعلیم کے فروغ اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہناتھاکہ نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں اہم کرداراداکررہے ہیں،والدین اپنے بچوں کی تربیت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور بچوں پر دھیان دیں۔ تقریب میں ماہرین تعلیم، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانان گرامی نے حسن کارکردگی کے حامل طلباء وطالبات میں شیلڈز تقسیم کی، جبکہ ایڈمنسٹریٹر راؤ عبدالرحمن نے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ تقریب میں طلباء نے تقاریر، مختلف خاکے،ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے۔