عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق کر دی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کی تصدیق کردی۔
اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے، خط آج گیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملے تو قرضہ کون واپس کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہیں ہوگی قرضہ بڑھے گا۔
پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے، نواز شریف کے انتخاب کے لیے ادارے تباہ کیے گئے، عدالتیں، نیب سب کچھ اس لیے تباہ کیا گیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کیا جا سکے، میں نواز شریف کے لیے صفر ہوں، یہ کیا گیا۔ پھر انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کے سابق کمشنر کے انکشافات سامنے آئے، بعد میں ان پر تشدد کیا گیا، اب ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
0 تبصرے