معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور اقدامات کر رہی ہے ایس ایم نقی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور اقدامات کر رہی ہے ایس ایم نقی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور اقدامات کر رہی ہے ایس ایم نقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایسو سی ایشن آف فزیکلی ہینڈی کیپ ایڈلٹس (اے پی ایچ اے) اورکولیشن فار انکلوسیو پاکستان (سی آئی بی) کے زیر اہتمام افراد باہم معزوری کی سماجی ،سیاسی اور انتخابی عمل میں شمولیت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے جنرل الیکشن PS125 ایس ایم نقی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پراے پی ایچ اے کے پریذیڈینٹ شریف المظفر،وائس پریذیڈینٹ کنیز اقبال، جنرل سیکریٹری ایس ایم نشاط اورفنانس سیکریٹری اورپروجیکٹ کوآر ڈینیٹر محمد شبیر حسین راجپوت کے علاوہ اسپیشل افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر اے پی ایچ اے کی وائس پریذیڈینٹ کنیز اقبال نے سی آئی بی کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس چارٹر آف ڈیمانڈ کو پارٹی کے منشور کا حصہ بنایا جائے اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے جنرل الیکشن PS125 ایس ایم نقی نے کہا کہ پی پی پی غریب عوام کی جماعت ہے معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عوام کو امیدیں وابستہ ہیں اقتدار میں آنے کے بعد اسپیشل افراد کو تعلیم، روز گار ،صحت اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ دیگر اہم امور پر خصوصی توجہ دیں گے ایس ایم نقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے اسپیشل افراد کو ملازمتیں فراہم کر کے ان کو امپاور کرنا ضروری ہے کیونکہ اسپیشل افراد میں خواتین بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفس،بینک،کالجز،میڈیکل اسٹور،تفریحی مقامات اور دیگر جگہوں پر اسپیشل افراد کےلئے خصوصی ریمپ بنائے جائیں گے تا کہ وہ بھی نارمل افراد کی طرح اپنی امور سر انجام دے سکیں ایس ایم نقی نے کہا کہ اسپیشل افراد صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں اگر انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے اس موقع پراے پی ایچ اے کے پریذیڈینٹ شریف المظفر نے کہا کہ ہر دور حکومت میں اسپیشل افراد کو نظر انداز کیا گیا ہے کوٹہ مختص ہونے کے با وجود معذور افراد ملازمت کے حصول کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ تعلیم اور صحت جو ان کا بنیادی حق ہے اس سے بھی محروم ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں 3کروڑ10لاکھ اسپیشل افراد کو پیپلز پارٹی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ صرف پی پی پی ایسی عوامی جماعت ہے جو غریبوں کا درد رکھتی ہے تقریب کے موقع پر اے پی ایچ اے کے جنرل سیکریٹری ایس ایم نشاط نے کہا کہ اسپیشل افراد کے حقوق کو پارٹی کے منشور میں شامل کیا جائے کیونکہ مہنگائی کے دور میں اسپیشل افراد کا با اختیار بنانا نہایت ضروری ہے تا کہ وہ خود کو کسی پر بوجھ نہ سمجھیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقریباََ15فیصد آبادی کسی نہ کسی حادثے کی وجہ سے معذوری کا شکار ہے روڈ حادثات جس کی بڑی وجہ ہے ایس ایم نشاط نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اس لئے اسپیشل افراد کے لئے تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ مقرر کیا جائے جبکہ ان کے لئے ملازمت کا حصول بھی سہل بنایا جائے تا کہ ان میں سے بے چینی اور مایوسی ختم ہو سکے اس موقع پراے پی ایچ اے کے فنانس سیکریٹری اورپروجیکٹ کوآر ڈینیٹر محمد شبیر حسین راجپوت نے کہا کہ ڈسیبل سرٹیفکٹ نہ ہونے کی وجہ حکومت میں رجسٹرڈڈسیبل کی تعداد انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے اسپیشل افراد اپنی بنیادی حقوق سے محروم ہیں ایک اندازے کے مطابق پاکستان بھر میں 3 کروڑ 10 لاکھ اسپیشل افراد موجود ہیں جبکہ رجسٹرڈ ڈسیبل کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے انہوں نے کہا کہ یو سی کی سطح پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے اشتراک سے ون ونڈو آپریشن کے تحت اسپیشل افراد کا ویل چیئر والا شناختی کارڈ بنوانے کےلئے فوری اقدامات کئے جائیںاور شناختی کارڈ کے حصول میں حاہل مشکلات کوفوری دور کیا جائے تقریب کے موقع پر اے پی ایچ اے کی وائس پریذیڈینٹ کنیز اقبال نے کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد کسی نہ کسی معذوری کی وجہ سے لا تعداد مسائل کا شکار ہیںتعلیم، ملازمت اور دیگر سہولیات سے محروم ہونے کی وجہ سے ان میں مایوسی اور بے چینی پیدا ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے جن کی فلاح و بہبود کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے.