سپریم کورٹ نے صنم جاوید کو انتخابات لڑنے کی اجازت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا
سپریم کورٹ نے صنم جاوید کو انتخابات لڑنے کی اجازت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا
سپریم کورٹ کا کھنا تھا کھ صنم جاوید کو حلقہ این اے 119 سے انتخابات لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے، حلقہ این اے 119 میں انتخابات 8 فروری کو ہی کرائے جائیں، صنم جاوید کا نام حتمی فہرست اور بیلٹ پیپر میں شامل کیا جائے،
الیکشن کمیشن صنم جاوید کو انتخابی نشان دے، لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، تحریری حکمنامہ
فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، صنم جاوید کو حلقہ این اے 120 اور پی پی 150 میں بھی انتخابات لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے،
0 تبصرے