بلاول بھٹو زرداری ہمارے قائد نواز شریف کے خلاف تقاریر کر کے اپنا قد اونچا کرنے کوشش کر رہے ہیں، وقار حسین گورچانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کو مسلم لیگ نون کا گڑھ بنائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری ہمارے قائد نواز شریف کے خلاف تقاریر کر کے اپنا قد اونچا کرنے کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف نے ہر دور میں پاکستان کی خدمت کی ہے۔ یہ باتیں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور پی ایس 122 کے صدر وقار حسین گورچانی نے بڑی انتخابی ریلی سے خطاب میں کہیں۔ اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی عرفان افریدی ضلعی صدر اسلم خٹک اور دیگر عہدے داران نے شرکت کی۔ وقار حسین گورجانی نے پیپلز پارٹی کو اڑے ہاتھوں لیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت رہی ہے اس لیے ہمارے قائد کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی ہم نے پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا مگر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے اپ کو وزیراعظم کی سیٹ لینے کے لیے محترم عزت ماب قائد جناب محمد نواز شریف کی کردار کشی اور ان کے خلاف تقاریر کر کے بانی پی ٹی آئی بننا چاہتے ہیں مگر دیکھو خدا کی قدرت ملک کو برباد کرنے اور ہمیں رسوا کرنے والا شخص اج کہاں ہے یہ مکافات عمل ہے جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ انہوں نے کراچی کی عوام سے اپیل کی کہ نون لیگ کو کامیاب کر کے پاکستان کا مستقبل بہتر اور غربت مہنگائی کو ختم کرنے کی قسم کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پورے پاکستان میں شیر دھاڑے گا بلا گم ہو گیا انشاءاللہ تیر بھی ٹوٹ جائے گا۔