سیدناصدیق اکبر نے منکرین زکوٰۃ وختم نبوت کا خاتمہ کیا، تاجدار صداقت کانفرنس

سیدناصدیق اکبر نے منکرین زکوٰۃ وختم نبوت کا خاتمہ کیا، تاجدار صداقت کانفرنس

سیدناصدیق اکبر نے منکرین زکوٰۃ وختم نبوت کا خاتمہ کیا، تاجدار صداقت کانفرنس

کراچی (وسیم قریشی)خلیفہء بلافصل ،افضل البشر بعدازانبیاء سیدناصدیق اکبرنے دین محمدی ﷺ کے لئے بڑی قربانیاں دے کر رہتی دنیاتک کو بتادیا کہ اسلام کی خاطر اپناسب کچھ لٹادیناہی وفاداری ہے، آپ کے لئے نبی کریم ﷺ نے فرمایاکہ میں نے سب کا بدلہ چکادیا ابوبکرکا بدلہ اللہ دے گا ۔ آپ حضورﷺ کے وفادار ساتھی تھے ،ہر محاذ پر سرکار ﷺ کے ساتھ شانہ بشانہ رہے، دین اسلام کے لئے سب سے زیادہ انہوں نے اپنامال خرچ کیا،منکرین ختم نبوت کے خلاف سب سے پہلے آپ نے اعلان جنگ کیا اور مسیلمہ کذاب کو واصل جہنم فرمایا ۔ یہ باتیں جامع مسجدتاج المساجد کورنگی میں مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان ضلع کورنگی کے زیراہتمام منعقد تاجدارصداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتیء اعظم سندھ صاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی نے کہیں ،کانفرنس سے مرکزی جماعت اہلسنّت سندھ کے نائب امیر پیر سید ضیاء اللہ شاہ جیلانی،ناظم اعلیٰ پیر سید ضمیر حسین شاہ جیلانی، مفتی محمدشریف سعیدی، پیر میاں صفدر سہروردی، امیر کراچی ڈویژن مفتی محمدزبیر ہزاروی،ناظم اعلیٰ علامہ فیاض احمدنقشبندی، پیرسید فاروق شاہ ہمدانی، مفتی محمد زبیر عامر گیلانی،ضلعی امیر علامہ سید عاطف حسین شاہ فیضی، مولاناسید ریاض اشرفی، علامہ محمدہاشم نعیمی،علامہ محمدحسین نعیمی، محمدسلیم چیئرمین ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔ کانفرنس میں مفتی سید اکبر الحق شاہ، مولاناخلیل نورانی، حاجی رجب علی عباسی، علامہ محمداسرار قادری، قاری اللہ ڈوایانقشبندی، حاجی شیر محمدنورانی، حاجی عبدالرحیم نورانی، محمدنفیس، عاطف حسین نورانی، پیر فریدالدین نورانی، ملک محمدمبین سعیدی نورانی، ملک سعید اختر، اسلم عباسی، محمدعاصم، تاج نورانی ودیگر بھی شریک تھے ۔ مفتی محمدجان نعیمی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہونے والے ملک میں آج تک نظام مصطفےٰ ﷺ کا نافذ نہ ہونا ایک المیہ ہے، آج ملک کی نظریاتی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں ، خلاف اسلام قوانین سازی کا عمل جاری ہے، دین سے دوری کے باعث ملکی اداروں میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔ دین سے بیزار طبقے کی جانب سے دوقومی نظریئے کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، ایسے میں علمائے کرام اور مشاءخ عظام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپناروایتی کرداراداکرتے ہوئے میدان میں آئیں اور برسوں سے جاری فرسودہ نظام کے خاتمے میں اپناکردار اداکریں ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کا نفاذ انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس ملک کا مقدر نظام مصطفےٰﷺ کا نفاذ ہے جب تک ملک میں نظام مصطفےٰﷺ نافذ نہیں ہوگا ، حالات میں تبدیلی نہیں آئے گی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران طبقہ مقاصد پاکستان کی پاسداری کرتے ہوئے آئین پاکستان کی مکمل طورپر عملدراری یقینی بنائے ۔