ڈی آئی خان میں مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گرد مارے گئے، 25 جوان شہید

ڈی آئی خان میں مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گرد مارے گئے، 25 جوان شہید

ڈی آئی خان میں مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گرد مارے گئے، 25 جوان شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ پاک فوج کے 23 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 سے 12 دسمبر کے درمیان دہشت گردوں کی کارروائیاں دیکھی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج صبح 6 دہشت گردوں نے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز چوکی میں داخل ہونے میں ناکام رہی،
تاہم پھر دہشت گردوں نے گولہ بارود سے بھری گاڑی چوکی پر چڑھادی، جس کے نتیجے میں عمارت دھماکوں سے منہدم ہوگئی۔ اور 23 جوان شہید جبکہ تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کلاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی، سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 بہادر جوان شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، وہ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔