سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر طنز

سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر طنز

سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر طنز

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کے لیے اتحادی بناتے ہیں، لیکن ہمارے لیے عوام ہی کافی ہیں۔
آصف زرداری نے تھر میں کامیاب جلسے پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تھر کے عوام نے بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہہ کر اپنا فیصلہ دے دیا ہے، تھر کے عوام اپنی بہن شہید بے نظیر بھٹو کو نہیں بھولے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کے لیے اتحاد بناتے ہیں لیکن ہمارے لیے عوام ہی کافی ہیں، ماضی میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنے، پیپلز پارٹی کو ایسے اتحادوں کی کوئی پروا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، عام انتخابات میں پی پی سمند سے کے پی تک کامیابی حاصل کرے گی۔