لاکھانی فیملی کی تعلیمی خدمات قابل ستائش ہیں: پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد

اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو بلند کرنے میں علما یونیورسٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

لاکھانی فیملی کی تعلیمی خدمات قابل ستائش ہیں: پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی فراز عابد لاکھانی کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد ، مہوش فراز لاکھانی،رکن ایچ ای سی، و، وائس چیئرپرسن علما یونیورسٹی اور نعمان عابد لاکھانی، رکن سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن و چانسلر علما یونیورسٹی کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ د یا گیا جس میںمتحدہ عرب امارات، عمان، بنگلہ دیش، ایران، ملائیشیا اور بہت سے دوسرے ممالک کے سفارت کاروں سمیت ممتاز وائس چانسلرز، کاروباری شخصیات، کارپوریٹ پروفیشنلز، سرکاری افسران، مخیر حضرات اور مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین نے شرکت کی چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے نجی اور سرکاری یونیورسٹیز کی غیر متزلزل لگن اور کوششوں کو سراہتے ہوئے لاکھانی فیملی کی اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے خدمات اور شاندار کامیابیوں کو سراہاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو بلند کرنے میں علما یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کی جبکہ لاکھوں کی تعداد میں اسکالر شپ دینے پر علما یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہایا انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں لاکھانی فیملی کی شاندار خدمات کی وجہ سے چانسلرعلما یونیورسٹی نعمان عابد لاکھانی تمغہ امتیاز سے نوازنے کے علاوہ انہیں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رکن اوروائس چیئرپرسن علما یونیورسٹی مہوش فراز لاکھانی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے پروفیسر ڈاکٹر مختار نے علما یونیورسٹی کی اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے عزم کو سراہا انہوں نے علما یونیورسٹی کی معیاری تحقیق کے لیے انتھک عزم کی تعریف کی اور نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی صلاحیت کے بارے میں امید کا اظہار کیا پروفیسر ڈاکٹر مختار نے اس شاندار تقریب کی میزبانی کرنے پر فراز عابد لاکھانی کا شکریہ ادا کیا مہوش فراز لاکھانی نے یونیورسٹیز کو ان کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے میں سہولت فراہم کرنے میں ایچ ای سی کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ نعمان عابد لاکھانی نے وفاقی ایچ ای سی کے ساتھ اپنی صف بندی اور اعلیٰ تعلیمی نظام کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا فراز عابد لاکھانی نے صنعت اور اکیڈمی کے مضبوط روابط کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر زور دیا یہ تقریب اعلیٰ تعلیم ، انڈسٹریز و دیگر معززین کے درمیان بہترین نیٹ ورکنگ کی خاص بات ثابت ہوئی جو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے باہمی تعاون کے جذبے کی علامت ہے