صدائے انسانیت ویلفیئر کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد
کراچی (وسیم قریشی)صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبین، ان کے شوہر گوہر علی شیروانی، صاحبزادے ساگر علی اوردیگر اہل خانہ کے عمرہ ادائیگی کی خوشی میں محفل میلادکا انعقاد کیاگیاجس میں ایڈیشنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سعیدہ فاطمہ، ممبر روٹری کلب صدف جان سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جن میں جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی، تحریک لبیک پاکستان کے رہنماڈاکٹر محمدشاہنواز سعیدی،سید عتیق شاہ، سینئر صحافی حفیظ انصاری، آفاق صدیقی، فرقان احمد، سوشل ویلفیئر آفیسر محمداصغر،محمدعمران وارثی، الطاف حسین سعیدی، محمداعظم سعیدی ودیگر کے نام شامل ہیں۔اس موقع پر علامہ مفتی ظہوراحمدنقشبندی اور علامہ مفتی مجیب الرحمان حنفی بریلوی نے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام باالخصوص فلسطین وکشمیر کے مسلمانوں پر جاری ظلم وستم کے خاتمے اور اسلام کی سربلندی کے لئے دعاکی۔محفل میں معروف ثناء خواں احمدرضاقادری اور محمدطیب فیضی سعیدی نے بارگاہ رسالت ماٰب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرکے سماں باندھ دیا۔اختتام پر مہمانان گرامی کو صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبین، گوہر علی شیروانی اور ساگر علی کی جانب سے حرمین شریفین سے لائے ہوئے تحائف پیش کئے گئے جبکہ جے یوپی رہنماشکیل قاسمی کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیاگیا۔دوران محفل صدائے انسانیت ویلفیئر کی جانب سے مستحق طلباء میں نصابی کورسز بھی تقسیم کئے گئے۔
0 تبصرے