کراچی: غیر ملکی اسکول کی پارٹی ڈانس پارٹی میں تبدیل طلباء و طالبات نشے میں دھت

ڈانس پارٹی کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں جس میں طالبات کو نشے میں دھت دیکھا جاسکتا ہے

کراچی: غیر ملکی اسکول کی پارٹی ڈانس پارٹی میں تبدیل طلباء و طالبات نشے میں دھت

کراچی: ڈیفنس فیز 4 میں مشہور غیر ملکی اسکول کی پارٹی ڈانس پارٹی میں تبدیل ہوگئی
ڈانس پارٹی کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں جس میں طالبات کو نشے میں دھت دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے مبینہ بھاری رشوت ڈانس پارٹی میں اعتراض کی حالت میں لڑکوں اور لڑکیوں اور آرگنائزر کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر صرف میوزک سسٹم والوں کو گرفتار کیا۔
ویڈیوز میں شراب کی بے شمار بوتلیں نظر آرہی ہیں لیکن پولیس نے صرف 8 بوتلیں ظاہر کیں۔
پولیس اسٹیشن کی سرکاری شکایت پر 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
چھاپے کے دوران تمام لڑکے اور لڑکیاں پچھلے دروازے سے فرار ہو گئے، 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈانس پارٹی میں لڑکے اور لڑکیاں فحاشی اور نشے کی حالت میں موجود تھے۔
گرفتار ملزم نے آرگنائزر کا نام ایان علی اور بنگلے کے مالک کا نام خالد خان بتایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشہور غیر ملکی اسکول کے نام پر پارٹی کی اجازت ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سے لی گئی۔
ایس ایچ او کھڈی اور ڈی ایس پی کھاڑی نے ڈانس پارٹی میں موجود لڑکوں اور لڑکیوں کو لاکھوں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار نہیں کیا۔