منگل کی رات چار بجے نامعلوم افراد نے تربت کے نواحی علاقہ ناصر آباد میں فائرنگ کی؛ پولیس
تربت۔ ناصر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت چار مزدور ہلاک،ایک زخمی.
پولیس کے مطابق منگل کی رات چار بجے نامعلوم افراد نے تربت کے نواحی علاقہ ناصر آباد میں فائرنگ کرکے چار افراد اور ایک پولیس اہلکار ہلاک کردیے۔
ہلاک شدگان میں محمد عظیم ولد ظفر علی سکنہ مظفر گڑھ پنجاب، شہباز ولد غلام رسول مظفر گڑھ پنجاب، باقر علی ولد شیر محمد مظفر گڑھ پنجاب، شھزاد احمد سکنہ مظفر گڑھ پنجاب شامل ہیں جبکہ ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت عطا جان ولد محمد اسلم سکنہ نودز تربت سے ہوئی ہے۔
فائرنگ سے ایک شخص مدثر ولد شیر محمد سکنہ ڈی جی خان زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ایس ایس پی محمد بلوچ کی ہدایت پر پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
0 تبصرے