اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک، ملزم کو گرفتار کر لیا گيا

ہلاک شدگان کی شناخت ابراھیم ولد جمشید اور شکیلہ زوجہ ابراھیم کے ناموں سے ہوئی

اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک، ملزم کو گرفتار کر لیا گيا

کراچی: اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک، ملزم کو گرفتار کر لیا گيا آج بوقت 2100 بجے کے قریب اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں واقع گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال روانہ کیا جوکہ دم توڑ گئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت ابراھیم ولد جمشید اور شکیلہ زوجہ ابراھیم کے ناموں سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو رنجش پر سگے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث حسین ولد جمشید نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل 30 بور پستول بمعہ ایمونیش برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ و مزید کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔