میرے ہونٹوں کی سرجری کی وجہ سے میرا چہرہ بدصورت ہو گیا ہے
کراچی (ویب ڈیسک) اپنے حالیہ انٹرویو میں معروف اداکارہ متھیرا کا کہنا تھا کہ میری شادی چھوٹی عمر میں ہوئی تھی لیکن جب میں نے طلاق لے لی تو مجھے لگا کہ میرے ہونٹ اچھے نہیں ہیں اس لیے میں نے سرجری کروائی اور اس کے بعد کئی بار میں کرتے رہیں
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے ہونٹوں کی سرجری کی وجہ سے میرا چہرہ بدصورت ہو گیا ہے اور اس کی وجہ سے میں افسردہ محسوس کر رہی تھی، میں کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھی۔
انہوں نے کہا کہ طلاق کا مطلب یہ نہیں کہ ایک بار رشتہ نہ چلے تو دوبارہ نہیں چلے گا، شادی ضرور کرنی چاہیے، طلاق کے باوجود میرا ماننا ہے کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، دونوں کا ملاپ ضروری ہے اور شادی جیسا کوئی رشتہ نہیں ہوتا۔
0 تبصرے