ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کیا تھا۔پولیس
پشاور (ویب ڈیسک) مقامی عدالت نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کی لاش جلانے والے ملزم کو سزا سنادی۔
پشاور چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج حنا مہوش نے بچے کو جنسی تشدد کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ بدھ بیر میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے اسے 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ 8 سالہ بچی کے قتل کا واقعہ 18 نومبر 2020 کو پیش آیا تھا۔
0 تبصرے