فلسطینی فنکارھ دلال ابو آمنہ کو غزہ میں حملوں کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹ لگانے پر گرفتار کر لیا گيا
غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیل نے فلسطینی فنکارھ دلال ابو آمنہ کو غزہ میں حملوں کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹ لگانے پر گرفتار کر لیا۔
دلال ابو آمنہ کے وکیل عبیر بکرکی کے مطابق "اللہ کے سوا کوئی طاقت نہیں" کی پوسٹ گزشتہ ہفتے دلال ابو آمنہ کے انتظامی عملے نے پوسٹ کی تھی۔
فلسطینی فنکارھ کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر غزہ جنگ کے بارے میں قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام تھا۔
عبیر بکر نے کہا کہ ان کے جانے کے بعد سے ابھی تک تحقیقات جاری ہیں، لیکن تازہ ترین اطلاعات تک اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دلال ابو آمنہ نے خود اپنے خلاف یہودی آباد کاروں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی۔
0 تبصرے