میں فلسطین میں زخمیوں کے علاج اور رہائش کے لیے دعا گو ہوں، خدا ان پر رحم کرے۔
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور گلوکار اور موسیقار عاطف اسلم نے اسرائیل کی جارحیت کی مخالفت کرنے والے فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا آج نواں دن ہے۔اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر بمباری جاری ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تین سو فلسطینی شہید اور آٹھ سو زخمی ہو چکے ہیں۔
عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر فلسطینیوں کے حق میں پیغام جاری کیا کہ فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے، آئیں ساتھ کھڑے ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں فلسطین میں زخمیوں کے علاج اور رہائش کے لیے دعا گو ہوں، خدا ان پر رحم کرے۔
0 تبصرے