اجلاس یونیورسٹی کی کامیٹی روم میں ہوا، جس کی صدارت سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کی
ٹنڈوجام(رپورٹر) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور یوایس ایڈ کی ہائر ایجوکیشن سسٹم اسٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (ایچ ای ایس ایس اے) کے درمیاں اہم اجلاس یونیورسٹی کی کامیٹی روم میں ہوا، جس کی صدارت سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کی، جبکہ ایچ ای ایس ایس اے کے پاکستان میں چیف آف پارٹی ڈاکٹر اسلم چوھدری اور ڈپٹی چیف ڈاکٹر عائشہ رزاق سمیت یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی سربراہان نے شرکت کی، اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تدریس اور تحقیق میں مزید بھتری کیلئے ایچ ای ایس ایس اے کی جانب سے تربیتی پروگرامز سے فائدہ اٹھاکر اپنے گریجوئیٹس کی صلاحیت کے فروغ دینے کیلئے سفارشات و تجاویز کا اطلاق کیا جائے، سندھ زرعی یونیورسٹٰی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ بڑے عرصے کے بعد عالمی یونیورسٹی آف اوٹاہ کے ذریعےملک کی 16 جامعات کے سربراہان، ڈینز، اساتذہ اور متعلقہ عملے کی عالمی و ملکی اداروں میں تربیت کی جاری رہی ہے، دنیا میں ہونے والی تدبدیلیوں اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق گریجوئیٹس کو تیار کیا جائیگا، انہوں نے کہا تربیت لینے والے ماہرین کو اپنی جامعات کے اساتذہ کی معاونت کرنی ہوگی، جبکہ تمام شعبوں سے تربیت یافتہ ماہرین کو ماہانہ سطح پر ایک اجلاس کے دوران تربیت کے نتائج سمجھنے اور نئی راہیں تلاش کرنی ہونگی، ایچ ای ایس ایس اے کے چیف آف پارٹی ڈاکٹر اسلم چوھدری نے کہا اس منصوبے پر 19 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس منصوبے کی توجہ گریجویٹ ملازمتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور حکمت عملی و نظام کی صلاحیت کو بڑھانا اورتکنیکی مدد کیلئے تربیت دینا ہے، جبکہ ہمیں اس ٹریننگس کو مفید بنانے کیلئے اس کے نتائج کو بھی تشخیص کرنا پڑیگا، اور ریسرچ اینڈ ڈولپمینٹ کو توسیع دینی ہوگی، اس موقع پر ڈاکٹر اسلم چوھدری نے ایچ ای ایس ایس اے کی جانب سے مختلف شعبوں میں معیار کی بھتری اور تربیت کے حوالے سے اپنی تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی، تقریب سے پرو وائیس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری، ڈین ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو، ڈین ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر، ڈین ڈاکٹرسید غیاث الدین شاہ راشدی، ڈین ڈاکٹر الطاف علی سیال، ڈین ڈاکٹر منظور علی ابڑو، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، ایچ ای ایس ایس اے کی ڈپٹی چیف آف پارٹی ڈاکٹر عائشہ رزاق، ڈاکٹر ضیاء الحسن شاہ، ڈاکٹر ظھیر نظامانی، ڈاکٹر بچل بھٹو، ڈاکٹر خادم حسین وگن، ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ، ڈاکٹر جام غلام مرتضیٰ سھتو، ڈاکٹر ارم صبا میمن، ڈاکٹر شبانہ سرتاج، ڈاکٹر تنویر فاطمہ میانو، ڈاکٹر ریحانہ، ڈاکٹر عقیل میمن، ڈاکٹر محمد نعیم سمیت یونیورسٹی کے ذمہ داراں نے اپنی رائے کا اظھار کیا۔
0 تبصرے