پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام سے روٹی بھی چھین لی گئی: ریاض چانڈیو

سندھیوں نے جمہوریت نہیں دیکھی، زرداری مافیا نے وڈيروں کو بااختیار بنایا ہے

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام سے روٹی بھی چھین لی گئی: ریاض چانڈیو

وارہ (رپورٹر) جيئے سندھ رہبر کمیٹی کی جانب سے 17 تاریخ کو سکھر میں ہونے والے احتجاجی مارچ کے سلسلے میں وارہ کے شہید فاضل راہو چوک میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس سے ریاض چانڈیو پہنل جمالی، غفار میرجت، ڈاکٹر دریا خان سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ سندھیوں نے جمہوریت نہیں دیکھی، زرداری مافیا نے وڈيروں کو بااختیار بنایا ہے۔ ہم سے پیچھے رھنے والے ممالک آج دنیا کے ترقی يافتھ ممالک ثابت ہو رہے ہیں۔ مراد شاہ نے نجی بینکوں سے 30 ارب لے کر آٹا مہنگا کر دیا اور عوام سے روٹی چھین لی ان کا کہنا تھا کہ پنجابیوں کے پاکستان نے سندھیوں کو لاشیں دیں۔