کراچی پریس کلب کے صدر ، و دیگرعہدیداروں کا سینئرممبرشاہدحسین اور وکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات کو کراچی پریس کلب سے تعزیتی بیان جاری کيا گيا

کراچی پریس کلب کے صدر ، و دیگرعہدیداروں کا سینئرممبرشاہدحسین اور وکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کراچی پریس کلب کے صدر ،سیکرٹری و دیگرعہدیداروں کا سینئرممبرشاہدحسین اور وکیل الرحمن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اور دیگر عہدیداروں نے کراچی پریس کلب کے سینئرممبرشاہدحسین اور کے یوجے دستور کے جوائنٹ سیکرٹری اور کراچی پریس کلب کے ممبروکیل الرحمن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم شاہدحسین کے اہل خانہ اور وکیل الرحمن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔