لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

غالب مارکیٹ میں نویں جماعت کی طالبہ کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ میں نویں جماعت کی طالبہ کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ فیصل ٹاؤن میں بھی لڑکی کو نوکری کا ٹکٹ دلوا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج، ملزم نے عاشق کے ساتھ مل کر لڑکی کو نوکری کا ٹکٹ دلایا تھا۔ مناواں میں ملزم نے رقم واپس کرنے کے بہانے خاتون سے بدتمیزی کی، مصری شاہ میں نوکری دلانے والی خاتون کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کے مطابق ملزم لیاقت نے خاتون کو گرلز ہاسٹل میں نوکری دلائی تھی۔ تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔