فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے سے بھی کاروباری مواقعوں میں اضافہ ہوا؛ بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں اعزازی قونصلر کور سندھ کراچی کے صدر مرزا اختیار بیگ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا

فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے سے بھی کاروباری مواقعوں میں اضافہ ہوا؛  بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی زیرِ قیادت وزارتِ خارجہ کی جانب سے مغربی ممالک سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے گئے، جن کے دور رس اثرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے سے بھی کاروباری مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں اعزازی قونصلر کور سندھ کراچی کے صدر مرزا اختیار بیگ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ خدمات کے اعتراف میں ہونے والے عشائیے میں سفارت کار، سینیٹرز، سابق وزرا، تاجر برادری کے افراد سمیت اہم شخصیات کی شرکت کی۔ عشائیے میں امریکا، برطانیہ، چین، روس، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، کویت، ملائشیا، کوریا، جاپان، عمان، بحرین، ایران، قطر اور تھائی لینڈ کے سفارت کار بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لئے زبردست کوششیں کی گئیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس معاہدے میں توسیع کی وجہ سے کاروباری افراد کو بہترین مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے کردار کو سراہتے ہوئے کراچی میں موجود سفارت کاروں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کراچی کے کاروباری افراد کو بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ خدمات کے اعتراف میں ہونے والے عشائیے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، نوید قمر، ناصر شاہ، شرجیل میمن اور سینیٹر وقار مہدی بھی موجود تھے۔ عشائیے میں عارف حبیب، علی اکائی، اعجاز نثار، کوکب اقبال، جہانگیر شاہ، زبیر چھایا، عاطف حنیف، ذیشان سلیم ذکی اور فرحان حنیف بھی شریک تھے۔